Premium Content

نفرت انگیز تقاریر کیس میں اوریا مقبول جان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: عدالت نے سینئر کالم نگار اوریا مقبول جان کو اداروں کے خلاف ریمارکس سے متعلق کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا۔

سینئر صحافی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور سے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا۔

ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف ریمارکس دینے کے الزام میں سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سماعت کے دوران اوریا مقبول جان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے ان الزامات کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم کے خلاف لوگوں میں نفرت پھیلانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سینئر کالم نگار کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos