نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے کااضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 278 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos