نگراں حکومت نے رات گئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

نگراں حکومت نےجمعرات کو رات گئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے کہا کہ یہ اضافہ ”بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان اور شرح مبادلہ میں تبدیلی“ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔ اب ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 305.36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311.84 روپے ہو گی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

درآمدی پابندیوں میں نرمی کے بعد مقامی کرنسی اب تک کی کم ترین سطح پر ہے جس سے گرین بیک کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو سرمایہ کاری سے منسلک خطرات بڑھ گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos