Premium Content

نگراں وزیر اعظم نے بجلی کے زیادہ بلوں کو نان ایشو قرار دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ سے ملک بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسے ’’نان ایشو‘‘ قرار دیتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ پارٹیاں اپنی انتخابی مہم میں ایک ”آلہ“ کے طور پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے اس کو استعمال کر رہی ہیں۔

عبوری وزیر اعظم نے سینئر صحافیوں اور نیوز اینکرز کو بتایا کہ یہ کوئی بہت سنگین مسئلہ نہیں ہے، لیکن سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں ہیں اور اسے سیاسی کاز کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔

دوسری جانب، وزیر اعظم کے ریمارکس کہ صارفین کو ”بل ادا کرنا ہوں گے“ نے سڑکوں پر آنے اور مہنگے بلوں کو جلانے والے لوگوں کو مزید مایوس کیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

مفت بجلی استعمال کرنے کے معاملے پر ایک سوال کے جواب میں، نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے باضابطہ طور پر فوج سے رابطہ کیا اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلح افواج – پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس – بجلی کا ایک بھی مفت یونٹ استعمال نہیں کر رہی ہیں اور ان کے بل ادا کیے جا رہے ہیں۔

تاہم، مسٹر کاکڑ نے کہا کہ واپڈا کے ملازمین مفت بجلی کے یونٹ استعمال کر رہے ہیں اور ان کے استعمال کو معقول بنایا جائے گا، خاص طور پر اعلیٰ درجے کے افسران، جن میں سے کچھ مفت بجلی حاصل کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos