Premium Content

نسیم شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف پی ایس ایل 9 کے میچ کے دوران پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا جو کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا سامان اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی۔

نسیم شاہ نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔

یہ الزام آن فیلڈ امپائرز روچیرا پالیا گروگے اور محمد آصف نے لگایا تھا۔

دریں اثنا، اسی میچ میں ایک الگ واقعے میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos