Premium Content

نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بری

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بری کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کےرہنما نواز شریف  کو اگلے سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی واحد باقی قانونی رکاوٹ پارلیمنٹ کے رکن ہونے کی حیثیت سے ان کی تاحیات نااہلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بینچ نے دفاع اور استغاثہ کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مختصر وقت کے لیے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

اس سے قبل 29 نومبر کو اسی بینچ نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں بری کر دیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

دسمبر 2018 میں احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی، اس کے علاوہ 25 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔

پانامہ پیپرز کیس میں تاحیات نااہلی کے باعث مسلم لیگ (ن) کے سپریمو تاحال عوامی عہدہ نہیں رکھ سکتے۔

سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017  کوجے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر نااہل قرار دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos