پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے آئندہ دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو ٹیسٹ کے لیے پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
صائم ایوب کو قائداعظم ٹرافی 2023-24 میں شاندار کارکردگی کی بنا پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ صائم ایوب نے کراچی وائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار میچوں میں 553 رنز بنائے جن میں تین سنچریاں بھی شامل تھیں۔ فائنل میں انہوں نے فیصل آباد کے خلاف ڈبل سنچری بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان 14 دسمبر 2023 سے 7 جنوری 2024 تک آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ کھیلے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ شان مسعود ٹیسٹ کپتان کے طور پر پہلی دفعہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستانی اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد رضوان (وکٹ)، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔