ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ نیپال میں جمعہ کی رات دیر گئے آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 137 ہو گئی ہے۔
مغربی نیپال میں 6.4 شدت کے زلزلے کو ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔
نیپال پولیس کے ترجمان کبیر کدایت نے انادولو کو بتایا کہ مغربی نیپال کے دو اہم اضلاع میں ہلاکتوں کی تعداد 137 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زلزلے کے نتیجے میں 166 زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ شمالی ہندوستان کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
نیپال کے وزیر اعظم پشپا کمل دہل نے زلزلے سے ہونے والے انسانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کے دفتر نے ایکس پر لکھا کہ دہل نے تینوں سیکورٹی ایجنسیوں کو فوری طور پر زخمیوں کی امداد کے لیے متحرک کر دیا ہے۔
انڈیا کے زلزے پیماہ دفتر نے بتایا کہ رات 11.32 بجے 6.4 شدت کا زلزلہ آیا۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ نیپال میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے غمزدہ ہیں۔