Premium Content

نیتن یاہو کا آئی سی سی کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود غزہ کے خلاف حملہ جاری رکھنے کا عہد

Print Friendly, PDF & Email

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے پیر کو کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے ان کے اور ان کے وزیر دفاع کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کا مطالبہ غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے ہاتھ نہیں باندھے گا۔

ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ آئی سی سی کے وارنٹ تمام اسرائیل کے خلاف ہیں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عدالت کا اقدام دشمنی ہے۔

انہوں نے آئی سی سی کے پبلک پراسکیوٹر کریم خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے اوروزیر دفاع کے ساتھ ساتھ فلسطینی گروپ حماس کے تین رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی کوشش کرنا حقیقت کو سراسر مسخ کرنا ہے۔

حماس نے قبل ازیں کریم خان سے اپنے تین رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی درخواست منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ایک بیان میں، انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ سات ماہ کی تاخیر کے بعد سامنے آئے ہیں جس دوران اسرائیلی قبضے نے فلسطینی شہریوں، بشمول بچوں، خواتین، ڈاکٹروں اور صحافیوں کے خلاف ہزاروں جرائم کیے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos