Premium Content

نائیجیریا میں خودکش حملوں میں 18 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے

Print Friendly, PDF & Email

بورنو: نائیجیریا کے صوبے بورنو میں مختلف مقامات پر خود کش حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 18 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بورنو صوبے کے شہر گووزا میں کیے جانے والے ان خود کش حملوں کو حالیہ برسوں میں نائیجیریا کے خانہ جنگی کے حوالے سے انتہائی نوعیت کے حملے قرار دیا جارہا ہے۔

بورنو کالعدم تنظیم بوکو حرام کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

خود کش حملوں میں شادی تقریب، تدفین، اور ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

کالعدم بوکو حرام کی سرگرمیوں اور خانہ جنگی کے حوالے سے صوبہ بورنو 15 سال سے انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے۔

نائیجیرین فوج نے عسکری پسند گروپوں کو خاصا کمزور کردیا ہے تاہم وہ اب بھی اپنی سرگرمیاں مکمل طور پر ترک کرنے کے لیے تیار نہیں، حملوں اور بم دھماکوں میں شہریوں کی ہلاکتیں واقع ہوتی رہتی ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos