ایران تنازع پر پاکستان محتاط، مجوزہ فریم ورک پر تبصرے سے گریز، امن کوششیں جاری

[post-views]
[post-views]

پاکستان نے ایران سے متعلق جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے کسی مبینہ مجوزہ لائحہ عمل پر واضح مؤقف اختیار کرنے سے احتراز کیا ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ 45 روزہ جنگ بندی یا پندرہ نکاتی تجاویز کے حوالے سے مختلف خبریں زیر گردش ہیں، تاہم پاکستان انفرادی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتا ہے، البتہ یہ امر واضح ہے کہ امن کی کوششیں جاری ہیں۔

ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ ان کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ذریعے پندرہ نکاتی امریکی منصوبہ سامنے آیا، جسے ایران غیر حقیقت پسندانہ اور غیر منطقی قرار دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے قومی مفادات اور تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا الگ فریم ورک تیار کیا ہے۔ ان کے بقول ثالثی کے عمل میں شامل ہونا کمزوری نہیں بلکہ سفارتی حکمت عملی ہے، اور ایران ہر تجویز کے جواب میں بروقت اور جرات مندانہ مؤقف پیش کرتا ہے، جسے کسی صورت پسپائی نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos