کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا نہ ہوگا، وزیرِ اعظم شہباز شریف

[post-views]
[post-views]

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی محاذ پر اشتعال انگیزی کا جواب اسی زبان میں دیا جائے گا۔

یومِ یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت جس محاذ پر قدم رکھے گا، اسے وہیں ناقابلِ فراموش جواب ملے گا اور بھارتی سازشوں کے خاتمے کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارت کے پاس کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے مظفرآباد میں دانش یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور تعاون جاری رکھے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos