عمران خان سے کسی بھی سیاسی ملاقات کی کوئی گنجائش نہیں، فیصل واوڈا

[post-views]
[post-views]

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی سے کسی بھی قسم کی سیاسی ملاقات کا امکان نہیں، جبکہ ان کی بہنوں سے ہونے والی ملاقات خالصتاً غیر سیاسی تھی اور انہیں یہ حق ملنا چاہیے تھا، جو بالآخر انہیں دے دیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کل جو مشورہ دیا تھا، اس کا عملی فائدہ آج سامنے آگیا۔ سیاست میں کبھی دو قدم پیچھے ہٹ کر ایک قدم آگے بڑھانا پڑتا ہے، اور یہی حقیقت میں سیاسی حکمتِ عملی ہوتی ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اڈیالہ جیل اور اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی سے گریز کرکے بہتر اور مثبت طرزِ عمل دکھایا ہے۔

فیصل واوڈا نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بہنوں کی ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی اور اس میں کوئی سیاسی پہلو نہیں تھا، جبکہ اس کے برعکس سیاسی ملاقاتوں کا دروازہ بند ہی رہے گا۔

انہوں نے میران شاہ میں بہیمانہ طریقے سے شہید کیے جانے والے بہادر افسر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر لازم ہے کہ شہید کے خاندان کی بھرپور دلجوئی کریں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ اور گورنر دونوں کو چاہیے کہ شہدا کو عزت اور احترام دیں۔ اگر ہم اپنے لوگوں کے لیے کھڑے نہیں ہوں گے تو پھر کون کھڑا ہوگا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos