ریاستی اداروں سے متعلق کیس، عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم

[post-views]
[post-views]

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عدم پیشی پر ان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ حکم سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن بیانات اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ سماعت کے موقع پر وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے وارنٹ جاری کر دیے۔

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) مقدمہ درج کر چکی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ کے خلاف شواہد پر بعض اعتراضات موجود ہیں، تاہم اگر عدالت ہدایت دے تو مزید تفتیش اور پوچھ گچھ کی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی ہے، جبکہ واضح کیا کہ ملزم کو ہر صورت گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos