اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمیں بلاک کر دیں۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق بورڈ نے سیلولر کمپنیوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے اور انہیں سم بلاک کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔
تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے نے سم بلاک کرنے سے خود کو دور کر لیا ہے۔
دو ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے نان فائلرز کی تقریباً 3500 سمیں بلاک کی گئی ہیں۔
تاہم ریٹرن فائل کرنے والے شہریوں کی سمیں فوری بحال کر دی جائیں گی۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ ایک ٹیلی کام کمپنی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.