لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی تھی ، یہ پیشکش آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر پاکستان کو کی گئی تھی۔
اب پاکستان اور نیوزی لینڈ بورڈز کے درمیان شیڈول کو حتمی شکل دینے کے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے یا پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہونے کا امکان ہے۔










