پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان

[post-views]
[post-views]

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے امریکی صدر کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ دعوت وزیراعظم شہباز شریف کو دی گئی تھی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت غزہ میں جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافے اور تعمیرِ نو کی کوششوں میں کردار ادا کرنے کے لیے کیا ہے۔

پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول، اور 1967 سے قبل کی سرحدوں پر القدس الشریف کو دارالحکومت بنانے والی ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos