عمر ایوب کا پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ایوان زیریں میں اپنے پر جوش خطاب میں پارٹی کے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

نو مئی کے واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ کی غیر جانبدارانہ عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔

سائفر کیس پر ان کا کہنا تھا کہ سائفر کے معاملے پر بہت باتیں ہو رہی ہیں لیکن اس میں کوئی ٹھوس بات نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کی حفاظت کرنا بیوروکریٹس کی ذمہ داری ہے اور کسی بھی چوری کی صورت میں ان سے پوچھا جانا چاہیے۔

انتخابی نشان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے لیکن پھر بھی انہیں نشان مل گیا لیکن پی ٹی آئی کا نشان چھین لیا گیا اور پارٹی کو الیکشن میں مہم چلانے کی بھی اجازت نہیں دی گئی لیکن پھر بھی اس نے الیکشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما عوام کو ریلیف دینے کے لیے ریاست مدینہ کی تقلید کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے خلاف ظالمانہ مہم چلائی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف، محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر ظلم کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos