وزیرِاعظم کا کشمیری عوام کے ساتھ مسلسل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ

[post-views]
[post-views]

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا ہی کشمیریوں کے حقوق کی ضمانت اور خطے میں دیرپا امن کا واحد راستہ ہے۔

یومِ الحاقِ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ الحاقِ کشمیر ہر سال 19 جولائی کو اس تاریخی دن کی یاد میں منایا جاتا ہے جب 1947 میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے سری نگر اجلاس میں ریاستِ جموں و کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کی داستان 1947 سے شروع ہوئی تھی اور آج تک جاری ہے۔ ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں ہوئے، بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی آزادی کی خواہش مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos