بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سابق وزیر داخلہ پی چدم برم کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
نئی دہلی میں لوک سبھا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے سوال اٹھایا کہ:
“چدم برم صاحب نے پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ پاکستان کا دفاع کر کے آپ کو کیا حاصل ہوگا؟”
امیت شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس اس حوالے سے واضح اور ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق، “پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے پاس پاکستان میں تیار کی گئی چاکلیٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔”
خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، تاہم امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے پہلگام حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر داخلہ پی چدم برم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ابھی تک ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔