پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز نے مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں مشترکہ فوجی تربیتی مشق کی۔
دونوں افواج نے تربیت میں حصہ لیا ۔ دونوں افواج نے کمبائنڈ بیٹل پی ٹی، چھوٹے پیمانے پر آپریشنز، روم کلیئرنس، کلوز مارکس مین شپ ، فائرنگ اور حملہ پسپا کرنے کی تربیت حاصل کی۔ ان مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔
اس مشق نے پاکستان آرمی اور رائل سعودی لینڈ فورسز کو اپنی طاقت کو بہتر بنانے، مہارتوں کے تبادلے اور اپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔
مشترکہ فوجی مشقیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.