پاک فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی، آرمی چیف

[post-views]
[post-views]

کوئٹہ – نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اس بات پر زور دیا ہےکہ صوبے میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی ناگزیر ہے۔

انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔

فورم کو نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ اور انسداد منشیات آپریشنز، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، غیر ملکی کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے اقدامات اور دیگر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔  وزیراعظم نے بلوچستان حکومت کی جانب سے پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا اور وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ وفاقی سطح پر اٹھائے گئے ایس آئی ایف سی اقدامات کا ہر صوبے میں علاقے کے لوگوں پر اثر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کانوں اور معدنیات سے مالا مال ہے اور اس شعبے میں ترقی سے علاقے کے لوگوں کے لیے معاشی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اقدامات کے فائدہ مند اثرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے مکمل تعاون فراہم کرے گی تاکہ وسائل کی لوٹ مار اور ملک کو ہونے والے معاشی نقصانات کو روکا جا سکے۔ ان سرگرمیوں کوشرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم اور آرمی چیف کا استقبال وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos