پاکستان اور ایران نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور ان کے ہم منصب حسین امیر عبداللہ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر نگراں حکومت کو مبارکباد پیش کی اور جلیل عباس جیلانی نے ایران کے برادر عوام کی جانب سے نیک خواہشات کو دل کی گہرائیوں سے سراہا۔
رواں ماہ کے اوائل میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے بعد سے دونوں ممالک نے سرکاری مصروفیات کو مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.