ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان نے سیریز کا آغاز کامیابی سے کیا

[post-views]
[post-views]

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے شاندار بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب نے 57 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ فخر زمان نے 28 اور حسن نواز نے 24 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
http://republicpolicy.com

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بنا سکی اور میچ 14 رنز سے ہار گئی۔ جانسن چارلس اور جیول اینڈریو 35، 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ جیسن ہولڈر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
https://www.youtube.com/@TheRepublicPolicy

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ شاہین آفریدی اور سفیان مقیم کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔ صائم ایوب کو 57 رنز اور 2 وکٹوں کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
https://twitter.com/RepublicPolicy

میچ کے بعد گفتگو میں صائم ایوب نے کہا کہ وہ ٹیم کی جانب سے دی گئی ہر ذمہ داری کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 21 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے پاکستان نے 15، ویسٹ انڈیز نے 3 جیتے جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔
https://facebook.com/RepublicPolicy

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos