پاکستان کرکٹ بورڈ براہ راست وزیراعظم کے دفتر کے ماتحت کام کرے گا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ اب براہ راست وزیراعظم کے دفتر کے ماتحت کام کرے گا کیونکہ اسے وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے دائرہ کار سے باہر کر دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ نگراں وفاقی حکومت نے کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، جو بورڈ کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں، معاملات کی نگرانی کریں گے۔

پی سی بی اب وزارت کو جوابدہ نہیں رہا۔ آئی پی سی کے سیکرٹری بھی فیصلے کے بعد پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos