پاکستان کا ناروے کے سفیر کو مداخلت پر سخت ڈیمارش

[post-views]
[post-views]

پاکستان نے اپنے داخلی معاملات میں غیر ضروری مداخلت پر ناروے کے سفیر کو سخت ڈیمارش جاری کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق سفیر نے 11 نومبر کو سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت کرکے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی، کیونکہ کسی بھی ملک کا سفیر کسی زیرِ سماعت مقدمے میں موجود ہو کر عدالتی عمل پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ناروے سے تعلق رکھنے والی متعدد غیر سرکاری تنظیمیں پاکستان میں ایسے گروہوں کی مدد کرتی رہی ہیں جو ریاست مخالف سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں۔ ویانا کنونشن سفارت کاروں کو میزبان ملک کے قوانین اور اس کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا پابند بناتا ہے، جس کی خلاف ورزی ناقابلِ قبول ہے۔

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ یا مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔ پاکستان ناروے کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور توقع ہے کہ ناروے بھی مکمل طور پر اسی اصول کی پیروی کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ناروے کو مستقبل میں سفارتی ذمہ داریوں اور ویانا کنونشن کی شرائط کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos