پاکستان کاافغانستان سے حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد – پاکستان میں افغان سفارتی مشن کے سربراہ کو منگل کو دفتر خارجہ نے طلب کیا اور حافظ گل بہادر کی حوالگی سمیت چار مطالبات سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے بکا خیل کے علاقے میں ایک خودکش حملے میں دو شہری ہلاک اور 3 سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

فوج کے میڈیا ونگ نے مزید کہا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور، جو حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ تھا اور بعد میں اس کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ پاکستان میں افغان سفارتخانے کے نمائندے کو منگل کو دفتر خارجہ طلب کر کے اتوار کے خودکش حملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان میں یہ 16واں خودکش حملہ تھا جو افغان شہری نے کیا۔ اگرچہ دفتر خارجہ نے کوئی ہینڈ آؤٹ جاری نہیں کیا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین کے بار بار استعمال پر طالبان سفارت کار کو اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ نے بنوں حملے کی مکمل تحقیقات اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پاکستان نے تمام دہشت گرد گروہوں اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ اسی طرح افغان طالبان کے نمائندے سے کہا گیا کہ وہ حافظ گل بہادر کو پکڑ کر پاکستان کے حوالے کر دیں۔ اسلام آباد نے کابل حکومت سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو روکنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos