پاکستان کی معیشت، بحران سے نکل کر ترقی کی سمت:وزیر اعظم

[post-views]
[post-views]

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل کر ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ نیشنل ریگولیٹری ریفارمز کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پیچیدہ قوانین اور غیر ضروری ضوابط نے طویل عرصے سے کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رکھا تھا، جن کے خاتمے کے لیے نیا ریگولیٹری فریم ورک ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کو شدید معاشی مشکلات ورثے میں ملیں، مگر مربوط حکمت عملی اور مسلسل محنت کے ذریعے معیشت کو سنبھالا گیا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور آئی ایم ایف کی قسط کی منظوری ممکن ہوئی۔

وزیر اعظم کے مطابق نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں فنی و پیشہ ورانہ تربیت دے کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے بے روزگاری میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر ادارہ جاتی اصلاحات پر کام کر رہی ہیں اور مختلف شعبوں میں مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos