پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

کرائسٹ چرچ میں اتوار کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 38 رنز کے ساتھ نمایاں اسکوربلے باز رہے جبلہ فخرزمان 16 بالز پر 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 92 رنز بنا سکی۔

افتخار احمد نے 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین آفریدی اور محمد نواز نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos