پاکستان نے اقوام متحدہ سے فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل نمائندے عثمان اقبال جدون نے جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے جرائم کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹریبونل اور احتسابی طریقہ کار کے قیام پر غور کریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سوال فلسطین پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی پروٹیکشن فورس یا میکانزم کی تعیناتی اور امن عمل کی بحالی کے لیے اپناکردار ادا کرنا چاہیے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

سفیر نے افسوس کا اظہار کیا کہ جنرل اسمبلی کی کال پر اسرائیل نے توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف بلاامتیاز اور مجرمانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کی طرف سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں، شہری اشیاء اور انفراسٹرکچر پر اسرائیل کے حملے، پانی، خوراک اور ایندھن کی بندش کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے میں لوگوں کی جبری نقل مکانی بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔

سفیر نے قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے قطر اور مصر کی کوششوں کو سراہا۔ تاہم پاکستان کا موقف دشمنی کے مکمل اور فوری خاتمے کے حق میں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos