ایشیا کپ کرکٹ 2023 کے افتتاحی میچ میں بدھ کو ملتان میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔
جواب میں نیپال کی ٹیم 23.4 اوورز میں 104رنز پرآؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نےاپنی 19 ویں ون ڈے انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 131 گیندوں پر 151 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے اپنی پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سنچری بنائی۔ افتخار احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 71 گیندوں پر 109 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
پاکستان کے 342رنز کے جواب میں نیپال کی پوری ٹیم 23.4 اوورز میں محض 104 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 2 ستمبر کو پالے کیلے، سری لنکا میں کھیلے گا۔ پاکستانی ٹیم بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے سری لنکا روانہ ہو گئی ہے۔









