پاکستان ساختی اصلاحات سے پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن: وزیر خزانہ

[post-views]
[post-views]

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری ساختی اصلاحات (ٹیکس، توانائی، سرکاری ادارے اور مالی نظم) ملک کو پائیدار ترقی کے لیے بہتر مقام پر لے آئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ فاضل میں، مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کر دی ہے۔

انہوں نے خطے میں معاشی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے ڈویلپمنٹ بینک کے قیام اور مالیاتی تھنک ٹینکس کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں ترقی، استحکام اور باہمی فائدے کا باعث بنیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos