Premium Content

پاکستان سیاسی پناہ حاصل کرنے والے شہریوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کرے گا۔ وزارت داخلہ

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان اپنے ان شہریوں کو پاسپورٹ جاری نہیں کرے گا جو دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کریں گے۔

وزارت داخلہ نے ایک مراسلے میں کہا ہے کہ جو پاکستانی شہری کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کریں گے، انہیں پاکستانی پاسپورٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے ایسے شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ ہو جائیں گے اور قابل تجدید نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پاسپورٹ آفس نے وزیر داخلہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ایک خط جاری کیا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos