Premium Content

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی

Print Friendly, PDF & Email

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف عمر خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے پاس عدالت کا فیصلہ موجود نہ تھا۔ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے۔ عدالت سے درخواست کی سماعت آج کرنے  اور عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے عمران خان کو اُن کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا اور کسی نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos