پاکستان رواں سال چار سو ملین ڈالر سے زائد کی برآمدات کے ساتھ تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔
وزارت قومی غذائی تحفظ اور تحقیق کے مطابق، تل پاکستان کے زرعی پورٹ فولیو میں ایک اہم نقد آور فصل کے طور پر ابھرا ہے۔
یہ تمام صوبائی حکومتوں کی وزارت قومی غذائی تحفظ کے ساتھ پی ایس ڈی پی کے فنڈڈ پراجیکٹ نیشنل آئل سیڈز انہانس منٹ پروگرام کے ذریعے مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.