پاکستان علماء کونسل نے حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں فلسطینیوں کی غیر متزلزل حمایت کے اظہار کے لیے جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو ’’فلسطین یکجہتی کانفرنس‘‘ بھی منعقد کی جائے گی۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ انہوں نے فلسطین کے چیف جسٹس محمود الحبش سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے تناظر میں پاکستانی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور اس ساری صورت حال کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اسرائیلی افواج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بے حرمتی اور فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں سے غافل نہیں ہے۔









