پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات، وزیر خزانہ کا اظہارِ اطمینان

[post-views]
[post-views]

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے سے متعلق ہونے والے کامیاب مذاکرات پر وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اطمینان اور اطماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں، جہاں وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس دوران اُن کی امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو پاکستان کی معاشی بحالی، بہتر مالی نظم اور مستحکم اقتصادی اشاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو توانائی، معدنیات، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

اس موقع پر یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے رہنماؤں اور اراکین سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں معیشت کے استحکام، نجی شعبے کے کردار اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ پر زور دیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکی حکام کے ساتھ تجارتی و ٹیرف معاہدہ پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ فریقین نے ریکوڈک منصوبے کے مالیاتی معاملات جلد طے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں، وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی سے ملاقات کی، جس میں اسلام آباد میں آئی ایف سی کے علاقائی دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا گیا اور پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos