ایران۔امریکا تنازع میں پاکستان کی کوششیں، بھارتی پروپیگنڈا مسترد

[post-views]
[post-views]

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران۔امریکا کشیدگی میں پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے خلاف بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں طاہر اندرابی نے بتایا کہ اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، جس میں امن کوششوں اور ایران۔امریکا مذاکرات کی حمایت کی گئی، جبکہ اسحاق ڈار نے مسلم دنیا کے اتحاد پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی، جو مثبت پیش رفت ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور چین نے تنازع کے حل کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ بھی پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کے معاملے پر پاکستان، چین اور افغان طالبان کے درمیان بات چیت جاری ہے، اور پاکستانی وفد ارومچی میں موجود ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے پر پیش رفت ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہے، جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، جن سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos