روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتہ کے روز کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہو گیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
ہفتہ کے روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا۔ اوپنر روہت شرما 11 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے ویرات کوہلی میدان میں آئے جو 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پانڈیا کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان کو جیتنے کے لیے 267 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ لیکن بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بیٹنگ کے لیے نہ آسکی اور اس طرح یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کی ٹیم کو شکست دی تھی۔
پاکستان بھارت میچ کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستانی فاسٹ باولر نے بھارت کی 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ایشیا کپ میں یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ فاسٹ باولر نے کسی ٹیم کی تمام وکٹیں حاصل کیں ہیں۔