مسئلہ فلسطین ،حکومت کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

[post-views]
[post-views]

حکومت نے مسئلہ فلسطین پر 7اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حکومتی فیصلے کو سراہتاہوں، آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت صدرمملکت اور وزیراعظم کریں گے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف بطور قوم سب کو ایک ہوناہوگا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملاقات کی۔

ملاقات میں 7 اکتوبر کو فلسطین میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے شکار نہتے مسلمان بہن بھائیوں کیلئے یومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا،یومِ یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ۔

کمیٹی میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمن، خواجہ سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہونگے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos