Premium Content

Add

پانچ سواضافی قدم چلنا دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو کم کرتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 70 کی دہائی میں موجود افراد کا روزانہ 500 اضافی قدم چلنا ان میں دل کے دورے اور فالج کے خطرات کو بڑی حد تک کم کر دیتا تھا۔

سائنس دانوں کو تحقیق میں معلوم ہوا ہےکہ وہ افراد جو روزانہ تقریباً نصف کلومیٹر زیادہ چہل قدمی کرتے ہیں ان میں قلبی مسائل 14 فی صد تک کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ تندرستی ٹریکر پر قابلِ حصول اہداف کا تعین کیا جانا بڑھاپے میں اچھی صحت کے لیے مددگار ہوسکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ متعدد مطالعوں میں نوجوان سے درمیانی عمر کے افراد پر تحقیق کی گئی ہے جن کا ہدف روزانہ 10 ہزار یا زیادہ قدم چلنا تھا۔

محققین نے اس تحقیق میں اوسطاً 78 برس کے 15 ہزار 792 افراد کا مطالعہ کیا۔ ان کا مقصد ان بوڑھے افراد کے روزانہ کے قدموں کے صحت پر پڑنے والے اثرات کو دیکھنا تھا۔

سائنس دانوں نے تحقیق میں 450 افراد سے زائد افراد سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ ان افراد نے روزانہ چلے جانے والے قدموں کی تعداد گننے کے لیے پیڈو میٹر جیسے آلے کا استعمال کیا۔

ان آلات کو تین یا اس سے زیادہ ایام کے لیے 10 یا اس سے زیادہ گھنٹوں تک پہناگیا۔ اس دورانیے میں روزانہ 3500 کے قریب قدم شمار کیے گئے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جو تقریباً 4500 قدم چلے تھے ان میں دل کے دورے یا فالج کے امکانات 77 فی صد کم تھے۔ جبکہ ان افراد میں قلبی وقوعات کے امکانات 3.5 فی صد تک تھے۔ دوسری جانب وہ افراد جو 2000 سے کم قدم چلے تھے ان میں ان وقوعات کے 12 فی صد تک کے امکانات تھے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش کیے جانے والے نتائج کے مطابق ہر 500 اضافی قدموں کا تعلق قلبی مرض میں 14 فی صد کمی سے تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1