لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سرفراز احمد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کردی جبکہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو بھی پہلے سے ہی اعلان کردہ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کرلیا۔
ایک بیان میں، پی سی بی نے انکشاف کیا کہ مردوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں پانچ اضافی کھلاڑیوں کے نام شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس سے کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
تین سالہ معاہدے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا، جو یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک ہے ۔ نئے کھلاڑی جو کنٹریکٹ میں شامل کیے گئے ہیں اُن میں ابرار احمد (گروپ سی)، نعمان علی ( گروپ سی)، طیب طاہر (گروپ ڈی)، عامر جمال (گروپ ڈی) اور ارشد اقبال (گروپ ڈی)۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
سرفراز احمد، سابق کپتان کا نام پہلے گروپ ڈی میں تھا لیکن انہیں گروپ بی میں ترقی دے دی گئی ہے۔
معاہدے کے مطابق کھلاڑیوں کی درجہ بندی مندرجہ ذیل ہے:۔
گروپ اے: بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی
گروپ بی: فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاداب خان
گروپ سی: عبداللہ شفیق، ابرار احمد، عماد وسیم اور نعمان علی
گروپ ڈی: عامر جمال، ارشد اقبال، فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دہانی، شان مسعود، طیب طاہر، اسامہ میر اور زمان خان۔