Premium Content

پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی آج گورنر کے پی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نامزد رہنما فیصل کریم کنڈی آج (ہفتہ) کو گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (جمعہ) کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے صوبائی گورنرز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

بلاول بھٹو نے سردار سلیم کی بطور گورنر پنجاب تقرری کی تجویز دی جبکہ فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے پی کے عہدے پر تعینات کرنے کی تجویز دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنرز کی تقرری کی تجویز منظور کر لی۔

اس دوران کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ برقرار رکھنے اور جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos