پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں آج رات لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دے دی۔
یہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی لگاتار پانچویں شکست ہے۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے راسی وین ڈیر ڈوسن نے شاندار سنچری اسکور کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.













