پیٹرول 1 ، ڈیزل 7 روپے مہنگا

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری طرف اوگرا نے ایل پی جی کی فروری 2025 کیلئے قیمتوں کا تعین کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 253 روپے 97 پیسے مقررکی گئی ہے،گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے 52 پیسے اضافہ کیا گیا ہے،11.8کلو کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos