بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی

[post-views]
[post-views]

ضلعی انتظامیہ کا ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کے احکامات، پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے اطلاعات جاری

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ کی ہدایت اور سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر پاسداری نہ کرنے والوں کو پیٹرول نہ دینے کا اعلان کیا گیا۔ احکامات کے مطابق ایسے موٹر سائیکل سوار جن کے پاس ہیلمٹ موجود نہیں ہوگا، انہیں پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول پمپ پر پوسٹرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ تحریری احکامات بھی جاری کردیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے بھی فوری عملدر آمد کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos