Premium Content

اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، پٹرول 10 روپے ، ڈیزل 13 روپے 6 پیسے فی لٹر سستا

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے۔ 

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر  ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos