پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی۔

درخواست گزار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی گئیں لیکن یہاں پاکستان میں قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عیدالفطر سے قبل مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ حکام کو پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عمل درآمد نہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔

وفاقی حکومت نے اتوار کو اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos