فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی میں طلباء نے احتجاج کیا اور نیویارک میں فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔
کیلی فورنیا یونیورسٹی میں بھی فلسطین کے حامیوں نے ریلی نکالی۔
پولیس سے جھڑپوں کے بعد مظاہرین کا ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں احتجاج جاری ہے جبکہ ایتھنز میں فلسطین کے حامیوں نے پارلیمانی عمارت کے باہر ریلی نکالی۔
سوئس یونیورسٹی اور برلن یونیورسٹی میں پولیس نے مظاہرین کے کیمپ ہٹا دیے۔ جنیوا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہرے ہوئے جبکہ فرانس میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں بمباری سے مزید 5 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے زیادہ ہوچکی ہے۔
دوسری جانب ترجمان امریکی وزارت خارجہ ملر نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کے لیے کرم ابوسالم کراسنگ آج کھولنے پر رضامند ہوگیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے ساتھ کرم ابوسالم کراسنگ کھول رہے ہیں، کرم ابوسالم کراسنگ پر مصر سے آنے والے امدادی ٹرکوں کی چیکنگ جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے کرم ابوسالم کراسنگ کو اتوار کو بند کردیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ولیم برنس آج اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار کے مطابق غزہ میں پانی کی فراہمی ،مواصلاتی رابطے اور امداد کی ترسیل کیلئے ایندھن آج ختم ہو جائے گا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.