Premium Content

فلپائن میں مسافر کشتی ڈوب گئی، متعدد ہلاکتیں

Print Friendly, PDF & Email


منیلا: فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 26 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ 40 کو بچا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں مسافر کشتی طوفان کے باعث الٹ گئی۔ کشتی میں کئی مسافر سوار تھے تاہم ان کی درست تعداد سامنے نہیں آسکی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشتی پر سوار افراد کی درست تعداد کسی کو بھی نہیں معلوم تاہم 40 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 26 افراد ڈوبنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

کوسٹ گارڈز کے مطابق طوفانی ہواؤں اور طغیانی کے باعث مسافر کشتی کے ایک طرف ہو گئے تھے جو کشتی ڈوبنے کا سبب بنے۔

واضح رہے کہ سمندری طوفان ڈوکسوری گزشتہ روز فلپائن کے ساحلوں سے ٹکرایا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos